ہبلی:18/ نومبر (ایس اؤنیوز)عوامی اجلاس میں ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف توہین آمیز بیان دئیے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی مذمت میں ہبلی دھارواڑ یوتھ کانگریس کی جانب سے تحصیلدار دفتر کےسامنے احتجاج کیا گیا ۔
احتجاجیوں نے وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور وزیر اننت کمار ہیگڈے ،وزیر اعلیٰ سدرامیا سے معافی مانگے اگر نہیں تو اپنے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی مانگ کی ہے۔ احتجاج میں سیکڑوں یوتھ کانگریس کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ احتجاج میں جنرل سکریٹری سواتی مالگی ، راہول گوڑی، عمران یلیگار وغیرہ نے قیادت کی۔